Friday 20 January 2017

سورۂ الحمد آيه ۳ 🔻

معرفت قرآن و عترت چینل
https://telegram.me/Marefat_Quran_Etrat
┅════🌦✼🌸✼🌦════┅
#تفسیر
آیات قرآنی کی مختصر تفسیر
سورۂ حمد
آيه 3 🔻

⤵الرّحمن الرّحیم

ترجمه 🔻

⤵ ( وہ اللہ ) جو دائمی رحمتوں اور بخششوں والا بڑا مہربان ہے

┅════🌦✼🌸✼🌦════┅

تفسیری نکتے☀

✏عزیزان محترم! ہم جس خدا کو مانتے اور اپنا خالق و پروردگار سمجھتے ہیں وہ مہر و محبت اور بخشش و عنایت کا مظہر ہے اس نے ہم کو ہماری پیدائش اور پرورش کے سلسلے میں جن محبتوں اور رحمتوں سے نوازا ہے وہ اس کے رحیم و مہربان ہونے کی بہترین دلیل ہے ۔ ماں اور باپ کی محبت بھری آغوش دی اور ان کے دلوں میں اپنی جان سے زیادہ اپنی اولاد کی محبت ودیعت کردی اور اس کے بعد بھی اپنے بندوں کے حق میں اس قدر رحمت و شفقت کا مظاہرہ کیا کہ جس کے سامنے محبت مادری بھی ہیچ نظر آتی ہے

✏قہر و غضب بھی گمراہی اور نافرمانی کے بعد گناہ و بداعمالی سے دوری اور پرہیزگاری کے لئے ہے کینہ و انتقام کے جذبوں کی تسکین کے لئے نہیں ہے انتقام صرف وہاں ہے جہاں بندوں نے سرکشی اور ڈھٹائی یا ظلم و تعدی سے کام لیا ہے۔ ورنہ اگر ایک بندہ توبہ ؤ استغفار سے کام لے تووہ بھی رحمت و مغفرت سے کام لیتا ہے بلکہ دنیا میں بھی گناہوں اور خطاؤں پر لطف و عنایت کا پردہ ڈال دیتا ہے

✏الہی رحمت و مہربانی کے نمونے دنیا میں ہر طرف بکھرے ہوئے ہیں اچھے ہوں یا برے سبھی پھولوں کی خوشبو اور حسن و زیبائی سے لطف اٹھاتے ہیں پھلوں کے ذائقے اور قوت و توانائی سے بہرہ مند ہوتے ہیں لذیذ غذاؤں، رنگارنگ لباسوں اور حسین و مستحکم مکانوں سے فائدہ اٹھاتے اور آب و ہوا و فضا اور ظاہر و پوشیدہ سیکڑوں ذخائر و معادن، وہوش و طیور اور نفوس و انفس سے استفادہ کرتے ہیں

✏معلوم ہوا خداوند عالم اس قدر رحیم و مہربان ہے کہ وہ اپنی تمام خلقت کی رحمت و محبت کے ساتھ پرورش کرتا ہے اگر وہ" ربّ العالمین" ہے تو وہ " رحمن الرّحیم" بھی ہے، موجودات عالم کا آغاز و انجام سراسر رحمت و مہربانی سے معمور ہے

✏اور یہ چیز پرورش و تربیت سے تعلق رکھنے والے تمام والدین، سرپرست اور معلمین و مدرسین سے خاص طور پر تقاضا کرتی ہے کہ وہ پرورش و تربیت میں محبت و مہربانی سے کام لیا کریں

🚩🍃اللهم صل علی محمد و ال محمد وعجل فرجهم.🚩🍃

📚تفسیر کلام حق
┅════🌦✼🌸✼🌦════┅

معرفت قرآن و عترت چینل
🆔 https://telegram.me/Marefat_Quran_Etrat

No comments:

Post a Comment