Friday 20 January 2017

سورۂ الحمد آيه ۴ 🔻

معرفت قرآن و عترت چینل
https://telegram.me/Marefat_Quran_Etrat
┅════🌦✼🌸✼🌦════┅
#تفسیر
آیات قرآنی کی مختصر تفسیر
سورۂ حمد
آيه 4 🔻

⤵ مالک یوم الدّین

ترجمه 🔻

⤵ ( یعنی وہ خدا جو) " روز جزا" یا " قیامت کے دن " کا مالک و مختار ہے

┅════🌦✼🌸✼🌦════┅

تفسیری نکتے☀

✏عزیزان محترم! عربی میں دین، آئین و مذہب کے معنی میں بھی آیا ہے اور جزاؤ بدلہ دینے کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے چنانچہ " یوم الدین" سے مراد قیامت کا دن ہے کہ جس دن اللہ اپنے بندوں سے ان کے اچھے یا برے اعمال و کردار کا حساب کتاب لےگا اور جزا ؤ سزا دے گا

✏یہاں قابل توجہ بات یہ ہے کہ خداوند عالم نے خود کو روز آخرت کے مالک و مختار کے عنوان سے متعارف کرایا ہے جبکہ وہ دنیا و آخرت سب کا مالک و مختار ہے بظاہر اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ دنیا میں اللہ نے اپنے مکلف اور " مفروض الطاعہ" بندوں کو مختار بنایا ہے کہ وہ اپنی دنیوی زندگي کی راہ و روش کا خود انتخاب کریں تا کہ اپنے اعمال و کردار کی بنیاد پر جزا و سزا کے مستحق قرار پائیں لیکن آخرت میں سب کے سب کامل طور پر خدا کے اختیار میں ہوں گے

✏آخرت میں الہی قدرت و اختیار کی جلوہ نمائی کا انداز کچھ اور ہی ہوگا حتی اس کی اجازت کے بغیر شفاعت کرنے والے نبیوں اور اماموں کو بھی کسی کی شفاعت اور سفارش کا حق نہیں ہوگا وہاں لوگوں کی ہر طرح کی ملکیت اور اختیار سلب کرلیا جائے گا مال و دولت، بیوی بچے، عزيز و دوست کوئی کام نہیں آئے گا حتی خود اپنے اعضا ؤ جوارح انسان کے اختیار میں نہ رہیں گے نہ زبان عذر تراشی کرسکتی ، نہ عقل و فکر تدبیر و تزویر سے کام لے سکتی نہ ہاتھ پاؤں دفاع و فرار میں مددگار ہوں گے خدا کی سب پر حکمرانی ہوگی اور سب کے سب خدا کے گواہ ہوں گے

✏معلوم ہوا؛ اللہ کی بے انتہا رحمت و مہربانی کے ساتھ ہی ساتھ آخرت میں اس کے کمال اختیار کے ساتھ، حساب و کتاب کا بھی ہر وقت خیال رکھنا چاہئے تا کہ ہم اس دنیا میں خدا کی دی ہوئی قوت و طاقت اور اختیار و اقتدار سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کریں

✏علاوہ ازیں، روز قیامت پر ایمان و اعتقاد کے ساتھ ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ دنیا میں کوئی بھی اچھا یا برا کام خدا سے چھپا ہوا نہیں ہے وہ پورے انصاف کے ساتھ ہمارے ہر عمل کی جزا دے گا اور اس کے فیصلے میں کسی کو مداخلت کا حق حاصل نہیں ہوگا ۔

🚩🍃اللهم صل علی محمد و ال محمد وعجل فرجهم.🚩🍃

📚تفسیر کلام حق
┅════🌦✼🌸✼🌦════┅

معرفت قرآن و عترت چینل
🆔 https://telegram.me/Marefat_Quran_Etrat

No comments:

Post a Comment